Maktaba Wahhabi

259 - 432
میں دوبارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا کہ اس بچی کا کیا بنا؟ میں نے کہا : وہ اپنی ماں کے پاس ہے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیسے آنا ہوا ؟ میں نے عرض کیا : ’’ آپ مجھے کوئی دعاء سکھا دیجئے جو میں سوتے وقت پڑھ لیا کروں ۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :﴿قُلْ يٰٓاَيُّہَا الْكٰفِرُوْنَ۝۱ۙ [١٠٩:١] ﴾ پڑھ لیا کرو اور اس کی آخری آیت پڑھتے پڑھتے سو جایا کرو کہ یہ شرک سے برأت کا اعلان ہے۔‘‘ حسن: رواه أبو داود (5055) والترمذي (2403م)، وأحمد (23807)، وابن حبان (790)، والحاكم (1/565) . واللفظ لأحمد والحاكم. 480۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ :’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک نہیں سوتے تھے جب تک سورت بنی اسرائیل اور سورت زمر پڑھ نہ لیں ۔‘‘ حسن: رواه الترمذي (2920)، وأحمد (24388)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (712)، وابن خزيمة (1163)، والحاكم (2/424). 481۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک نہیں سوتے تھے حتی کہ الم سجدہ اور﴿ تَبٰرَكَ الَّذِيْ بِيَدِہِ الْمُلْكُ ۝۰ۡوَہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرُۨ۝۱ۙ ﴾ [ الملك:1]پڑھ نہ لیتے ۔‘‘  حسن: رواه الترمذي (2892)، وأحمد (14695)، والبخاري في الأدب المفرد (1209)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (707-708). (3): باب: جو کوئی برا خواب دیکھے تو کیا کرے 482۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ :’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 1۔ اگر تم میں سے کوئی ایک برا خواب دیکھے تو بائیں طرف تین دفعہ تھوک دے۔ 2۔ اور تین مرتبہ اعوذ با اﷲ من الشیطان الرجیم پڑھے۔ 3۔ جس پہلو پر لیٹا ہو ؛ وہ پہلو بدل کر سو جائے ۔‘‘
Flag Counter