Maktaba Wahhabi

95 - 432
کی پیروی سے انکار کردیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے ان کیلئے بد دعا کیجئے، لوگوں کا خیال تھا کہ آپ ان پربد دعا کریں گے، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اے اللہ دوس کو ہدایت کر اور ان کو دائرہ اسلام میں لے آ۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6397)، ومسلم في فضائل الصحابة (2524). 187۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ میں اپنی والدہ کو اسلام کی طرف دعوت دیتا تھا اور وہ مشرکہ تھیں ۔ میں نے ایک دن انہیں دعوت دی تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایسے الفاظ مجھے سنائے جنہیں میں گوارہ نہ کرتا تھا۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس حال میں کہ میں رو رہا تھا میں نے عرض کیا:یا رسول اللہ ! میں اپنی والدہ کو اسلام کی طرف دعوت دیتا تھا اور وہ انکار کرتی تھی۔ میں نے آج انہیں دعوت دی تو اس نے ایسے الفاظ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مجھے سنائے جنہیں سننا مجھے گوارا نہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے دعا کریں کہ وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی والدہ کو ہدایت عطا فرمائے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اے اللہ !ابوہریرہ کی والدہ کو ہدایت عطا فرما ۔‘‘میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا لے کر خوشی سے نکلا جب میں آیا ۔۔۔‘‘ یہ ایک طویل حدیث ہے۔ [صحيح: رواه مسلم في فضائل الصحابة (2491)] . (21):باب :نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی قوم کو معافی کی دعا 188۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ گویا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انبیاء علیہم السلام میں سے کسی نبی کا قصہ بیان فرما رہے تھے کہ انہیں ان کی قوم نے مارا
Flag Counter