Maktaba Wahhabi

205 - 432
’’ اے مؤمنو اللہ سے ڈرو اور انصاف کی بات کہو وہ تمہارے تمام کاموں کو درست کر دے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا۔ اور جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی بلاشبہ اس نے بڑی کامیابی حاصل کی۔‘‘ [ صحيح: رواه أبو داود (2118)، والترمذي (1105) والنسائي (3277) وابن ماجه (1892).] (2) باب :شادی کرنے والے کو کیا دعا دی جائے 379۔حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ایک طویل حدیث میں مروی ہے؛ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: ’’ اے جابر ! تم نے شادی کر لی ہے؟ میں نے عرض کی :جی ہاں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے بابرکت بنادے ۔ یا کوئی خیر کے کلمات ارشاد فرمائے۔ اور ایک روایت میں ہے؛ فرمایا: «فباركَ اللّٰهُ عليكَ». ’’اللہ مبارک کرے تجھ پر ۔‘‘ [ رواه البخاري في النفقات (5367)، ومسلم في الرضاع (715: 56).] 380۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ پر زرد نشان دیکھا تو پوچھا یہ کیا ہے؟ وہ بولے کہ میں ایک گٹھلی سونے کے برابر ایک عورت سے نکاح کیا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : «باركَ اللّٰهُ لَكَ,». اللہ تجھے برکت دے۔‘‘ ’’ ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی ہو۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6386) ومسلم في النكاح (1427: 79). واللفظ للبخاري, ولفظ مسلم نحوه. 381۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : ’’جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور پھر ولیمہ کا کھانا کھانے کے لئے مجھے لوگوں کو بلانے کے لئے بھیجا تو میں کچھ آدمیوں کو بلالایا ۔وہ
Flag Counter