’’میں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے (کتے کے شکار کا مسئلہ) پوچھا، آپ نے فرمایا :
’’ جب تم اپنے سکھائے ہوئے کتے کو چھوڑ دو اور وہ شکار کرے، اس شکار کو تم کھا لو اور فرمایا کہ اگر تم تیر کے ساتھ شکار کرو اس کی نوک اسے زخمی کردے تو اس کو کھاؤ۔‘‘
متفق عليه: رواه البخاري في التوحيد (7397)، ومسلم في الصيد (1929).
(18): باب : جانور یا خادم خریدتے وقت کیا کہیں
367۔حضرت عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جب تم میں سے کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے یا کوئی خادم خریدے تو یوں کہے:
(( اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، ))
’’اے اللہ میں اس کی ذات کی اور اس کی طبیعت کی جو تو نے بنائی ہے بھلائی چاہتا ہوں اور اس کی ذات کی اور اس کی طبیعت کی جو تو نے بنائی ہے برائی سے پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘
اور جب اونٹ خریدے تو اس کے کوہان پر ہاتھ رکھ کر یہی کلمات کہے۔‘‘
ابوداؤد رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کہ ابوسعید ( عبداللہ بن سعید) نے اتنا زیادہ کیا ہے کہ پھر اس کی پیشانی پکڑے اور باندی یا خادم کے حق میں برکت کی دعا مانگے۔
حسن: رواه أبو داود (2160) وابن ماجه (1918) وابن السني (100) والحاكم (2/185) والبيهقي (7/148)
|