Maktaba Wahhabi

421 - 432
مقرر فرما۔‘‘ حسن: رواه أحمد (15608)، وابن أبي عاصم في الجهاد (189)، والحاكم (2/93). (34): باب :طاعون پر صبر کرنے والے کا اجر 833۔حضرت یحیی بن یعمر، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں ؛ فرمایا کہ:  ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے طاعون کے بارے میں پوچھا گیا؟ تو آپ نے فرمایا: ’’ وہ ایک عذاب ہے جو اللہ تعالیٰ بھیجتا ہے جس پر چاہتا ہے۔ مسلمانوں کے لئے اس کو رحمت بنا دیتا ہے۔ بندہ اگر ایسے شہر میں ہو جہاں طاعون ہو تو وہ وہاں ٹھہرا رہے اور صبر کرتے ہوئے اور کار ثواب خیال کرتے ہوئے اس شہر سے نہ نکلے؛ اور وہ یقین کرلے کہ اسے وہی چیز پہنچے گی جو اللہ نے اس کی تقدیر میں لکھ دی ہے تو اس کو شہید کا ثواب ملے گا۔‘‘[ صحيح: رواه البخاري في الطب (5734).] (35):باب: طاعون سے مرنے والوں کی فضیلت 834۔حفصہ بنت سیرین کہتی ہیں کہ: انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھ سے پوچھا کہ: یحیی بن ابی عمرہ کا کس مرض میں انتقال ہوا؟ میں نے جواب دیا کہ:’’ طاعون (کے مرض) سے۔‘‘ تو انہوں نے فرمایا کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرما ن ہے : ’’ طاعون بھی مسلمان کی شہادت کا سبب ہے۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5732)، ومسلم في الإمارة (1916). 835۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  ’’جو پیٹ کے مرض سے مر جائے، وہ شہید ہے؛جو طاعون سے مر جائے، وہ شہید ہے۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5733)، ومسلم في الإمارة (1915).
Flag Counter