مرض جنازہ اور ان سے متعلقہ دعاؤں کا جامع بیان
(1):باب: مریض کی عیادت کے وقت کیا کہا جائے
314۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ:
’’(ایک دن) رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم عیادت کرنے کے لئے ایک اعرابی کے پاس تشریف لے گئے ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کی عیادت کو جاتے تو فرماتے : « لا بَأسَ طَهُوْرٌ إِن شَاءَ اللّٰهُ »
’’کوئی حرج نہیں ؛اللہ نے چاہا تو گناہ کی معافی کا سبب ہے ۔‘‘
اعرابی نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم طہور کہتے ہیں ؛ یہ ہرگز طہور نہیں ؛ بلکہ یہ تو ایک مارنے والا بخار ہے جو مجھ بوڑھے کو قبر تک پہنچا دے گا ۔‘‘
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ہاں اب یہی ہوگا ۔‘‘
[ رواه البخاري في المرضى (5656) ]
315۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:
’’ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی دیہاتی کی عیادت کے لئے اس کے پاس تشریف لے گئے ؛ جسے بخار چڑھ گیا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (کَفَّارَۃ وَ طَهُوْرٌ)
’’ گناہ کاکفارہ اور معافی کا سبب ہے ۔‘‘
وہ دیہاتی کہنے لگا :’’ نہیں ، یہ تو جوش مارتا ہوا بخار ہے جو ایک بوڑھے آدمی پر آیا ہے اور اسے قبر دکھا کر ہی چھوڑے گا۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر اسے چھوڑا اور کھڑے ہوگئے۔‘‘[ حسن: رواه أحمد (13616).]
|