Maktaba Wahhabi

83 - 432
چاہیے کہ وہ فراخت اور راحت کی حالت میں بکثرت دعا کرے۔‘‘ حسن: رواه الترمذي (3382)، وأبو يعلى (6396)، والطبراني في الدعاء (45). (10):باب :اجابت کی امید کے احوال و اوقات 157۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ ہمارا رب تبارک وتعالیٰ ہر رات کو آسمان دنیا کی طرف اترتا ہے، جس وقت کہ آخری تہائی رات باقی رہتی ہے اور فرماتا ہے کہ کون ہے جو مجھے پکارے، تو میں اس کی پکار کو قبول کروں ؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اسے دوں ؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت چاہے تو میں اسے بخش دوں ۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاريّ في التهجد (1145) ومسلم في صلاة المسافرين (758). 158۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ’’رات میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس وقت جو مسلمان آدمی اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت کی بھلائی مانگے گا تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور عطا فرما ئیں گے اور یہ گھڑی ہر رات میں ہوتی ہے۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في صلاة المسافرين (757: 166). 159۔حضرت معاذ بن جبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ؛ آپ نے فرمایا : ’’ کوئی مسلمان ایسا نہیں کہ وہ اللہ کے ذکر کے ساتھ با وضو رات گذارے اور رات کو بڑبڑا کر اٹھے اور اللہ سے دنیا وآخرت کی پناہ مانگے اور اللہ اسے نہ دے یعنی اللہ ضرور دیتے ہیں ۔‘‘ حسن: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (806)، وأبو داود (5042)، وابن ماجه (3881)، وأحمد (22048).
Flag Counter