Maktaba Wahhabi

216 - 432
(4): باب:جس کے گھر میں مہمان آئیں اور اس کے پاس کچھ بھی نہ ہو 400۔حضرت عبد الله بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ مہمان تشریف لائے۔آپ نے کھانے کے لیے آدمی اپنی ازواج مطہرات کے پاس بھیجا؛ تو ان میں سے کسی ایک کے پاس بھی کچھ بھی نہ ملا۔ تو آپ نے یہ دعا کی : «اللّٰهم إني أسألك من فضلك ورحمتك، فإنه لا يملكها إلا أنت». ’’اے اللہ ہم آپ سے آپ کے فضل اور رحمت کا سوال کرتے ہیں ؛ بیشک اس کا مالک آپ کے علاوہ کوئی نہیں ۔‘‘ تو آپ کو ایک بھنی ہوئی بکری ہدیہ کی گئی ۔ تو آپ نے فرمایا: ’’یہ تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے؛ ہم اس کی رحمت کے منتظر ہیں ۔‘‘ [حسن: رواه الطبراني في الكبير (10/220).] (5):باب: کھانا کھلانے والے کو مہمان کی دعا 401۔ حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد کے پاس تشریف لائے ؛تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا اور وطبہ (کھجوروں سے بنا ہوا ایک قسم کا کھانا) پیش کیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا ۔پھر خشک کھجوریں لائی گئیں تو آپ نے وہ بھی کھائیں ۔اور کھجوروں کی گٹھلیاں اپنی دونوں انگلیوں یعنی شہادت والی انگلی اور درمیانی انگلی کے بیچ میں ڈالنے لگے۔ پھر (آپ کے سامنے) پینے کی چیز لائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter