(20): باب:جب کسی پر اللہ تعالیٰ کوئی انعام کردیں تو وہ کیا کہے:
528۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ اللہ تعالیٰ کسی بندہ پر نعمت فرمائیں اور وہ نعمت پراَلْحَمْدُ لِلَّهِ کہے ؛ تو اس بندہ نے جو دیا وہ بہتر ہے اس سے جو اس نے لیا۔‘‘
[حسن: رواه ابن ماجه (3805)، والبزار (7514).]
(21): باب : جب کوئی کام مشکل ہو تو کیا کہے
529۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( اَللَّھُمَّ لاَ سَھْلَ اِلاَّ مَا جَعَلْتَہُ سَھْلاً وَّاَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلاً ))
’’ یا اللہ کوئی کام آسان نہیں مگر جسے تو آسان بنائے اور تو غم کو جب چاہے آسان بناتا ہے ۔‘‘
صحيح: رواه ابن السني في عمل اليوم والليلة (352)، والبيهقي في الدعوات (266)، وصحّحه ابن حبان (974)، والضياء في المختارة (5/62-63).
(22): باب : جب کسی سے کہا جائے: غفر الله لك
اللہ آپ کی مغفرت کرے ؛ تو وہ کیا کہے:
530۔حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ میں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اورآپ کے ساتھ کھانا کھایا۔میں نے کہا: ’’ غفر اللّٰه لك يا رسول اللّٰه ‘‘
’’ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمادیں ۔‘‘
|