Maktaba Wahhabi

330 - 432
﴿ ہٰٓؤُلَاۗءِ الَّذِيْنَ كَذَبُوْا عَلٰي رَبِّہِمْ۝۰ۚ اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَي الظّٰلِمِيْنَ۝۱۸ۙ ﴾ [ هود: 18] ’’ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا تھا۔ سن رکھو کہ ظالموں پر الله کی لعنت ہے۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في المظالم (2441)، ومسلم في التوبة (2768). (10): باب:استغفار کی بعض وارد شدہ دعائیں 638۔حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں :  ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:’’ تمام استغفار کا سردار یہ کلمات ہیں : ((اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَااسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَاصَنَعْتُ اَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْئُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَایَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔)) ’’ اے اللہ تو میرا رب ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا ہی بندہ ہوں اور تیرے عہد اور تیرے وعدہ پر ہوں جتنا ممکن ہو۔ جو کچھ میں نے کیا اس کی برائی سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں ؛اور ان نعمتوں کا میں اقرار کرتا ہوں جو تو نے مجھ پر کی ہیں اور اپنے گناہ کا اقرار کرتا ہوں مجھے بخش دے، تیرے سوا گناہ بخشنے والا کوئی نہیں ۔‘‘ ’’جب کوئی شخص اس دعاء کو شام کے وقت پڑھے اورصبح ہونے سے قبل مرجائے، تو جنت میں داخل ہوگا۔ اور جب صبح کے وقت پڑھے اور اسی دن شام ہونے سے قبل مرجائے، تو وہ بھی جنت میں داخل ہوگا۔‘‘ صحيح: رواه البخاري في الدعوات (6306).امام نسائی نے عمل اليوم والليلة (467- 468) میں ؛ اور ابن سنی نےروایت نمبر (372)کے تحت ؛ اس استغفار کو ان ہی الفاظ میں حضرت جابر سے نقل کیا ہے؛ وہاں پر اتنا فرق ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سید الاستغفار سیکھو.....۔‘‘  639۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
Flag Counter