Maktaba Wahhabi

246 - 432
455۔حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ان کے پاس کھجور کی ایک تھیلی تھی جس میں کھجوریں کم ہورہی تھیں ۔ ایک رات میں نے پہرہ دیا۔تو اچانک ایک جانور نمود دار ہوا جو کہ بالغ لڑکے سے مشابہ تھا۔ میں نے اسے سلام کيا۔ اس نے سلام کا جواب دیا۔ تو میں نے پوچھا: تم جن ہو یا انسان کیا ہو؟ اس نے کہا : نہیں بلکہ میں جنات میں سے ہوں ۔ کہا: اپنا ہاتھ مجھے دو۔ پس اس نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں دیا تو وہ کتے کا ہاتھ تھا؛ اور اس کے بال کتے کے بال تھے۔ فرماتے ہیں : جنات کی تخلیق ایسے ہی ہوتی ہے ۔ اس نے کہا: ’’ جنات جانتے ہیں کہ ان میں کوئی بھی آدمی مجھ سے زیادہ سخت نہیں ۔  میں نے پوچھا: تم کیوں آئے ہو؟ کہنے لگا: ہمیں اطلاع پہنچی تھی کہ تم صدقہ کرنا پسند کرتے ہو۔ پس ہم اس لیے آئے ہیں کہ آپ کے ہاں سے کچھ کھانا وغیرہ حاصل کرسکیں ۔  میں نے پوچھا: ’’ ہمیں کون سی چیز تمہارے شر سے بچا سکتی ہے؟ کہا: ة’’ وہ آیت جو سورت بقرہ میں ہے۔‘‘ ﴿ اَللّٰہُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُط﴾ ’’ جو کوئی شام کو یہ کلمات کہے؛ وہ صبح تک ہم سے محفوظ کردیا جاتا ہے۔ اور جو کوئی صبح کو یہ کلمات کہے؛ وہ شام تک ہم سے محفوظ کردیا جاتا ہے۔‘‘  جب صبح ہوئی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ۔ اور آپ کے سامنے یہ قصہ بیان کیا۔ تو آپ نے فرمایا:’’ اس خبیث نےسچ کہا۔‘‘ [صحيح: البخاري في التاريخ الكبير (1/27)، والطبرني في الكبير (1/169).]  (2): باب:سونے اور بیدار ہونے کی ماثور دعائیں اور اذکار 456۔حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ جب سونے کا ارادہ کرو تو پہلے نماز والا مکمل وضوء
Flag Counter