Maktaba Wahhabi

245 - 432
والحاكم (1/518). 453۔حضرت ابوسلام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : ’’ وہ حمص کی مسجد میں تھے ایک شخص گزرا۔ لوگوں نے کہا :یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم ہیں ۔ وہ ان کی طرف کھڑے ہوگئے اور کہا کہ:’’ مجھے کوئی حدیث ایسی بتلائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو؛ اور آپ کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی واسطہ نہ ہو ۔‘‘ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ’’جوبھی مسلمان شخص صبح وشام کو تین بار یہ کلمات کہے: ((رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا۔)) ’’میں اللہ تعالیٰ کے رب ہونے پر اور اسلام کے دین ہونے پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پرراضی ہوگیا۔‘‘ تو اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ اسے بروزقیامت راضی کردے۔‘‘ حسن: رواه أبو داود (5072)، وأحمد (18967، 18969)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (4). 454۔حضرت عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے؛فرمایا: ’’ کچھ بارش برسی اور اندھیرا چھا گیا۔ تو ہم لوگوں نے نماز پڑھنے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کیا ۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھانے کے واسطے باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا :کہو ۔تو میں خاموش رہا۔ پھر فرمایا :کہو ۔تو میں نے کہا: کیا کہوں (یعنی کیا پڑھوں ) ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صبح و شام تین تین بار۔ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ۔ اور معوذتین (یعنی قُل اَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَق اور قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاس ) یہ سورتیں تم کو برائی سے بچا لیں گی۔‘‘ پورے دن میں دو بار ایسے کر لینا تیرے لیے کافی ہوجائے گا۔‘‘ حسن: رواه أبو داود (5082)، والترمذي (3575)، والنسائي (5428)، وأحمد (22664).
Flag Counter