Maktaba Wahhabi

203 - 432
نکاح اور اس سے متعلقہ امور کی جامع دعائیں (1): باب: خطبہ نکاح کے بیان میں 377۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنَّ الحَمْدَ لِلَّهِ، نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ، مَنْ يَهْدِهِ اللّٰهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، أَمَّا بَعْدُ». ’’ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں ۔ ہم اسی کی حمد بیان کرتے ہیں اور اسی سے مدد طلب کرتے ہیں ۔ جسے اللہ راہ دکھائے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے وہ گمراہ کردے اس کے لئے کوئی ہادی نہیں ہوسکتا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ وحدہ لا شریک ہےاور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ‘‘ اما بعد:[صحيح: رواه مسلم في الجمعة (868).] 378۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھلائی کی جامع اور ابتدائی وانتہائی باتیں عطا ہوئی تھیں آپ نے ہمیں نماز کا خطبہ سکھایا اور حاجت (نکاح) کاخطبہ سکھایا۔ نماز کا خطبہ یہ ہے:  (( التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ )) حاجت (نکاح) کا خطبہ یہ ہے: ((أَنْ الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ
Flag Counter