Maktaba Wahhabi

91 - 432
سوائے اس زانیہ کے جو اپنی شرمگاہ بیچتی ہو؛ یا پھر ٹیکس وصول کرنے والا ۔‘‘ حسن: رواه الطبرانيّ في المعجم الكبير (9/51)، وفي المعجم الأوسط (مجمع البحرين 1381). (14):باب: غائبانہ دعا کی فضیلت کا بیان 178۔حضرت صفوان بن عبداللہ بن صفوان رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ: ’’ ام درداء ان کی بیوی تھی۔میں ملک شام گیا تو میں ابودرداء کے پاس ان کے گھر پر حاضر ہوا۔ وہ گھر پر موجود نہ تھے جبکہ ام درداء موجود تھیں ۔ تو انہوں نے کہا: کیا تو اس سال حج کا ارادہ رکھتا ہے؟۔ میں نے کہا :’’جی ہاں ۔‘‘ انہوں نے کہا :’’اللہ سے ہمارے لئے بھلائی کی دعا کرو کیونکہنبی صلی اللہ علیہ وسلمفرمایا کرتے تھے: ’’ مسلمان مرد کی اپنے بھائی کے لئے پس پشت دعا قبول ہوتی ہے اس کے سر کے پاس موکل فرشتہ موجود ہوتاہے جب یہ اپنے بھائی کے لئے بھلائی کی دعا کرتا ہے تو موکل فرشتہ اس پر آمین کہتا ہے اور کہتا ہے کہ تیرے لئے بھی اس کی مثل ہو۔‘‘ حضرت صفوان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: میں بازار کی طرف نکلا؛ میری ملاقات حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ہوئی؛ تو انہوں نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث روایت کرتے ہوئے دعا کرنے کے لئے کہا۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2733).] (15):باب :نیک اولاد کی دعا سے جنت میں درجات کی بلندی 179۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیشک اللہ تعالیٰ جنت میں کسی نیک بندے کا درجہ بلند کرتے ہیں ۔ تو وہ پوچھتا ہے: اے میرے رب! یہ کیسے ہوا؟ تو اللہ تعالیٰ ى فرماتے ہیں : تیرے بیٹے کے
Flag Counter