Maktaba Wahhabi

211 - 432
390۔حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھاتے تھے تو ہم اپنے ہاتھوں کو (کھانے میں ) اس وقت تک نہیں ڈالتے تھے جب تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شروع نہ فرماتے۔ اور اپنا ہاتھ مبارک نہ ڈالتے۔ ایک مرتبہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ساتھ کھانا کھانے میں موجود تھے کہ اچانک ایک لڑکی آئی گویا کہ اسے کوئی ہانک رہا ہے۔ وہ اپنا ہاتھ کھانے میں ڈالنے لگی؛ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا ۔پھر ایک دیہاتی آدمی دوڑتا ہوا؛گویا کہ اسے بھی کوئی ہانک رہا ہے۔ آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دیہاتی کا بھی ہاتھ پکڑ لیا ۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ شیطان اپنے لئے ایسے کھانے کو حلال کرلیتا ہے کہ جس پر اللہ کا نام نہ لیا جائے۔ چنانچہ شیطان اس لڑکی کو لایا تاکہ وہ اپنے لئے کھانا حلال کرے؛ تو میں نے اس لڑکی کا ہاتھ پکڑ لیا۔ پھر وہ شیطان اس دیہاتی آدمی کو لایا تاکہ وہ اس کے ذریعہ سے اپنا کھانا حلال کرلے۔ تو میں نے اس کا ہاتھ بھی پکڑ لیا۔ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ :’’شیطان کا ہاتھ اس لڑکی کے ہاتھ کے ساتھ میرے ہاتھ میں ہے۔‘‘[صحيح: رواه مسلم في الأشربة (2017).] (2): باب :جو کوئی کھانے کے شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو وہ کیا کہے : 391۔حضرت عبد الله بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’جو کوئی کھانے کے شروع میں بسم اللہ کہنا بھول جائے تو اسے چاہیے کہ جب یاد آئے تو یوں کہے : (( بِسْمِ اللّٰہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ ))
Flag Counter