Maktaba Wahhabi

344 - 432
(22): باب: توبہ کا ادب ؛ انسان وضوء کرے اور دو رکعت پڑھے پھر اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے۔  666۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  ’’جب کوئی شخص کوئی گناہ کرتا ہے؛ پھر وہ وضوء کرتا ہے؛ بہت اچھی طرح سے وضوء کرتاہے؛ اوردو رکعت نماز پڑھتا ہے پھر اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہے؛ تو اللہ تعالیٰ اسے بخش دیتے ہیں ۔‘‘ حسن: رواه أبو داود (1521)، والترمذي في تفسير آل عمران وحسّنه، وابن ماجه (1395)، وابن حبان (623). 667۔حضرت یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ : ’’مجھے حضرت ابودردا رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضری کا شرف اس وقت حاصل ہوا جس مرض میں ان کی دنیا سے رخصتی ہوئی۔تو انہوں نے فرمایا: بھتیجے !اس شہر میں کیسے آنا ہوا؟(یا کونسی چیز تمہیں یہاں لائی ہے؟)۔ میں نے عرض کیا :’’ محض آپ کے اور میرے والد حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی دوستی کی وجہ سے۔‘‘ تو حضرت ابودردا رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ’’ زندگی کے اس لمحے میں جھوٹ بولنا بہت بری بات ہوگی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ :  ’’جو شخص وضو کرے اور خوب اچھی طرح وضو کرے، پھر دو رکعتیں یا چار رکعتیں یہاں پر شک راوی سہل کو ہوا ہے مکمل خشوع کے ساتھ پڑھے؛پھر اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے ؛ تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور بخش دے گا۔‘‘ حسن: رواه أحمد (27546) وابن أبي عاصم في الآحاد والمثاني (2040)، والطبراني في الأوسط (5022)، والدعاء (1848).
Flag Counter