Maktaba Wahhabi

88 - 432
170۔ حضرت ابو ہریرہ یا حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ بیشک ہردن اور رات اللہ تعالیٰ کے آزاد کردہ لوگ ہیں ۔اوران میں سے ہر ایک انسان کی ایک مقبول دعا ہوتی ہے۔‘‘[صحيح: رواه أحمد (7450).] یہ حدیث حسن درجہ کی سند کے ساتھ مسندالبزارمیں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے؛ اس میں ہے: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ بیشک ماہ رمضان کے ہردن اور رات اللہ تعالیٰ کے آزاد کردہ لوگ ہیں ۔اوران میں سے ہر انسان کی ایک دعا ہوتی ہے؛ جب وہ دعا کرتا ہے تو وہ قبول ہوتی ہے۔‘‘(كشف الأستار 3142) (11): باب : کس کی دعا مستجاب ہوتی ہے 171۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’تین اشخاص کی دعا رد نہیں ہوتی، امام عادل، روزہ دار کی افطار تک ؛اور مظلوم کی دعا کہ اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت بادلوں سے اوپر اٹھائیں گے اور اس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میری عزت کی قسم ! ضرور تیری مدد کروں گا گو کچھ وقت کے بعدہی سہی۔‘‘ حسن: رواه ابن ماجه (1752)، الترمذي (3598)، وأحمد (10183)، وصحّحه ابن خزيمة (1901)، وابن حبان (3428). یہ حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دوسرے الفاظ میں بھی روایت کی گئی ہے ؛ جس میں ہے : ’’ تین دعائیں ضرور قبول کی جاتی ہیں اور ان کی قبولیت میں کوئی شک نہیں ہے باپ کی دعا اولاد کے حق میں ، مسافر کی دعا، مظلوم کی دعا (خواہ فاسق و کافر ہی کیوں نہ ہو )۔‘‘ رواه أبو داود (1536)، والترمذي (1905، 3448)، وابن ماجه (3862)، والطبراني في الدعاء (1314)، وأحمد (7510)، وابن حبان (2699). 172۔حضرت أنس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہےفرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ’’ تین قسم کے لوگوں کی دعائیں رد نہیں ہوتیں : ’’ باپ کی دعا ، مسافر کی دعا، روزہ دار کی دعا ۔‘‘[حسن: رواه البيهقي (3/345)، والضياء في المختارة (2057).]
Flag Counter