Maktaba Wahhabi

159 - 432
فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: (( اللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا، وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَفِي سَمْعِي نُورًا، وَعَنْ يَمِينِي نُورًا، وَعَنْ يَسَارِي نُورًا، وَفَوْقِي نُورًا، وَتَحْتِي نُورًا، وَأَمَامِي نُورًا، وَخَلْفِي نُورًا، وَعَظِّمْ لِي نُورًا)) اے اللہ میرا دل روشن فرما اور میری آنکھیں روشن فرما اور میرے کانوں میں نور اور میرے دائیں نور اور میرے بائیں نور اور میرے اوپر نور اور میرے نیچے نور اور میرے آگے نور اور میرے پیچھے نو اور میرے لئے نور کو بڑا فرما۔‘‘ [رواه البخاري في الدعوات (6316)، ومسلم في صلاة المسافرين (763: 181).] (14):باب : قنوت وتر میں کیا پڑھا جائے؟ 295۔حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے آخر میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اللهم إني أَعُوذُ بِرِضاكَ مِنْ سَخَطِك، وأعوذُ بِمُعَافاتِكَ من عُقُوْبَتِكَ وأعوذُ بِكَ مِنْكَ، لا أُحصِي ثَناءً عليك أنتَ كما أَثْنَيْتَ على نفسِكَ. نوٹ: اس کا ترجمہ سجدے کی دعاؤں میں گزر چکا ہے۔ صحيح: رواه أبو داود (1427)، والترمذي (3561)، والنسائي (1748)، وابن ماجه (1179)، والحاكم (1/306). 296۔حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ کلمات سکھائے کہ میں وتر میں کہا کروں : ((اَللَّھُمَّ اھْدِنِی فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِی فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنِی فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لِی فِیْمَا اَعْطَیْتَ وَقِنِی شَرَّ مَا قَضَیْتَ فَاِنَّکَ تَقْضِی وَلاَیُقْضٰی عَلَیْکَ وَاِنَّہٗ لاَ یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ وَلَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ
Flag Counter