Maktaba Wahhabi

155 - 432
(12): باب : فرض نمازوں کے بعد بآواز بلند ذکر کرنے کا بیان ۔ 289۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ : ’’جب لوگ فرض نماز سے فارغ ہوں تو اس وقت بلند آواز سے ذکر کرنا رسول اللہ کے زمانہ مبارک میں تھا۔‘‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ جب میں ذکر کو سنتا تو مجھے معلوم ہوجاتا کہ وہ نماز سے فارغ ہوگئے ہیں ۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الأذان (841)، ومسلم في المساجد (583: 122). اور ایک روایت کے الفاظ ہیں : کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ختم ہونے کو تکبیر کے ذریعہ پہچان لیتے تھے۔اس حدیث میں فرض نمازوں کے بعد ذکر کرتے ہوئے آواز بلند کرنے کے مستحب ہونے کا بیان ہے۔ یہ محدثین کرام کی ایک جماعت کا قول ہے۔ تکبیر سے مراد ذکر ہے۔ جیسا کہ پہلی روایت میں گزر چکا۔ اس لیے کہ فرض نمازوں کے بعد وارد دعاؤں میں تکبیر کا ذکر نہیں ہے۔ اور یہ احتمال بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار یا دو بار تکبیر کہی ہو؛ او رحضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے سن لی ہو۔ لیکن ایسا کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ نہیں تھی۔ (13): باب: تہجد کے لیے بیداری کا وقت اور تہجد میں مستحب ذکر کا بیان 290۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلمجب رات کو تہجد کی نماز پڑھنے کیلئے کھڑے ہوتے تو فرماتے : (( اللَّهُمَّ لَكَ الحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الحَمْدُ لَكَ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الحَمْدُ أَنْتَ
Flag Counter