Maktaba Wahhabi

209 - 432
’’ یا اللہ میں اس کی ذات کی اور اس کی طبیعت کی جو تو نے بنائی ہے بھلائی چاہتا ہوں اور اس کی ذات کی اور اس کی طبیعت کی جو تو نے بنائی ہے برائی سے پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ اور جب اونٹ خریدے تو اس کے کوہان کو ہاتھ رکھ کر یہی کلمات کہے۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں :۔جب تم میں سے کوئی عورت یا خادم یا جانور سے فائدہ اٹھائے تو اس کی پیشانی پکڑ کر کہے۔ پھر اس کی پیشانی پکڑے اور باندی یا خادم کے حق میں برکت کی دعا مانگے۔ حسن: رواه أبو داود (2160)، وابن ماجه (1918)، وابن السني (100)، والحاكم (2/185)، والبيهقي (7/148). (4): باب:جب کوئی اپنی بیوی کے پاس جانا چاہے تو کیا دعا پڑھے: 387۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی کے پاس آئے اور یہ دعا پڑھے : « بِاسْمِ اللّٰهِ ، اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ، وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا،». ’’ اے اللہ ! کے نام کے ساتھ ، الٰہی ہمیں بچا شیطان (مردود) سے، اور بچا شیطان سے (اس اولاد کو بھی ) جو تو ہمیں عطا فرمائے۔‘‘ پھر ان دونوں کے درمیان کوئی لڑکا مقدر کیا جائے، تو اس کو شیطان ضرر نہ پہنچا سکے گا۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6388), ومسلم في النكاح (1434). آپ کا فرمان : « شیطان ضرر نہ پہنچا سکے گا» قاضی عياض فرماتے ہیں : اس بچے کو مرگی نہ ہوگی۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے: ولادت کے وقت شیطان کا اس بچے پر حملہ نہیں ہوگا۔ اس دعا کو کسی نے بھی عموم پر محمول نہیں کیا؛ کہ اس میں تمام ضرر اوروسوسے اور اغواء وغیرہ شامل ہوں ۔ [شرح صحيح مسلم (10/5).] * * *
Flag Counter