Maktaba Wahhabi

387 - 432
کتاب طب (1): باب:شفادینے والا صرف اللہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَاِنْ يَّمْسَسْكَ اللہُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ھُوَ۝۰ۚ وَاِنْ يُّرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَاۗدَّ لِفَضْلِہٖ۝۰ۭ يُصِيْبُ بِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ۝۰ۭ وَھُوَالْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ۝۱۰۷ ﭬ ﴾ [ يونس: 107]. ’’اور اگراللہ تم کو کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اس کا کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تم سے بھلائی کرنی چاہے تو اس کے فضل کو کوئی روکنے والا نہیں ۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے فائدہ پہنچاتا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے ۔‘‘ اوراللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا قصہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں [انہوں نے کہا تھا]:  ﴿ وَاِذَا مَرِضْتُ فَہُوَيَشْفِيْنِ۝۸۰۠ۙ ﴾ [ الشعراء: 80]. ’’اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو وہی مجھے شفا بخشتا ہے ۔‘‘ 739۔حضرت ابورمثہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میرے والد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا :  ’’ آپ مجھے اپنی پشت پر جو یہ چیز ہے دکھائیں ۔چونکہ میں طبیب ہوں ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ طبیب تو صرف اللہ ہی ہے بلکہ تم تو رفیق آدمی ہو جبکہ طبیب تو وہ ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے ۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (4207)، وعبد اللّٰه بن أحمد في زوائد المسند (7110)، وأبو نعيم في الطب النبوي (41-42). واللفظ لأبي داود. اور مسند أحمد کے الفاظ ہیں : میرے والد صاحب نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں لوگوں
Flag Counter