Maktaba Wahhabi

168 - 432
(20): باب :جب بارش دیکھے تو کیا کہے 308۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش دیکھتے تو فرماتے: «صَيِّباً نَافِعاً». ’’ اے اللہ نفع پہنچانے والی بارش برسا ۔‘‘ [صحيح: رواه البخاري في الاستسقاء (1032).] 309۔ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’ آندھی اور بارش کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ اقدس پر اس کے آثار معلوم ہوتے تھے کبھی فکر ہوتی اور کبھی جاتی رہتی۔ جب بارش ہوجاتی تو اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوجاتے اور فکر چلی جاتی۔ آپ فرماتی ہیں :’’ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی وجہ دریافت کی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ عذاب نہ ہو جو میری امت پر مسلط کیا گیا ہو، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بارش کو دیکھتے تو فرماتے کہ یہ رحمت ہے۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في صلاة الاستسقاء (899: 14).] (21):باب :جب بارش زیادہ ہو تو کیا کہے؟ 310۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ ایک آدمی دارالقضا کی طرف والے دروازے سے جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوا تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے خطبہ دے رہے تھے ۔۔۔۔۔۔‘‘ ’’پھر آنے والے جمعہ میں ایک آدمی اسی دروازے سے داخل ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے خطبہ دے رہے تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوگیا اور عرض کرنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مویشی ہلاک ہوگئے اور راستے بند ہوگئے، اللہ
Flag Counter