Maktaba Wahhabi

167 - 432
((اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيئًا مَرِيعًا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ )) اے اللہ! ہمیں مفید، اچھے انجام والی، خوشحالی والی، نفع بخش اور نقصان نہ دینے والی، جلدی آنے والی، نہ کہ تاخیر سے آنے والی بارش عطا فرما۔‘‘ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:’’ یہ کہتے ہی ان پر بادل چھا گیا۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (1169) وصحّحه ابن خزيمة (1416). 306۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ ایک دیہات کے رہنے والے صاحبنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کے پاس ایسی قوم کی جانب سے آیا ہوں جن کے چرواہوں کے پاس توشہ نہیں اور ان کا کوئی نر جانور حرم نہیں اچھالتا کمزوری کی وجہ سے۔ آپ منبر پر آئے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی پھر یہ دعا پڑھی: (( اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيئًا طَبَقًا مَرِيعًا غَدَقًا عَاجِلًا غَيْرَ رَائِثٍ )) ’’ پھر منبر سے اترے۔ اس کے بعد جس جانب سے بھی کوئی آتا یہی کہتا کہ ہمارے ہاں بارش ہوئی ۔‘‘[صحيح: رواه ابن ماجه (1270). وصحّحه أيضا البوصيري في الزوائد.] 307۔ حضرت عبد الله بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارش کے لئے دعا کرتے تو یوں فرماتے: ((اللّٰهمَّ اسْقِ عِبَادَكَ وبَهَائِمَكَ، وانْشُرْ رَحْمَتَكَ، وأَحْيِ بَلَدَكَ المَيِّتَ)). ’’ یا اللہ ! پانی پلا اپنے بندوں کو اور اپنے جانوروں کو اور پھیلا دے اپنی رحمت اور زندہ کر دے مردہ شہر کو۔‘‘[حسن: رواه أبو داود (1176).]
Flag Counter