Maktaba Wahhabi

115 - 432
212-حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مؤذن کی اذان سن کر جس نے یہ کہا : (( اَشْھَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّبِمُحَمَّدٍ رَسُوْلاً وَّبِالاِسْلاَمِ دِیْنًا )) ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ‘ وہ اکیلا ہے‘ اس کا کوئی شریک نہیں اور یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ؛ میں اللہ کے رب ہونے پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوا ۔‘‘تو اس کے گناہ بخش دئیے جائینگے ۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في الصلاة (386). بعض روایات میں (أَشْهَدُ) کی بجائے (اَنَا أَشْهَدُ) کے الفاظ ہیں ؛ دونوں کامعنی و مفہوم ایک ہی ہے۔ (2):باب: مسجد جاتے ہوئے کیاکہیں 213-حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ انہوں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گزاری ۔پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو مسواک کیا پھر وضو کیا۔پھر یہ آیت پڑھی : ﴿اِنَّ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّھَارِ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِي الْاَلْبَابِ۝۱۹۰ۚۙ﴾ [ آل عمران][آخر تک ؛ ] ’’زمین اور آسمانوں کی پیدائش میں اور رات اور دن کے باری باری سے آنے میں ان ہوشمند لوگوں کے لیے بہت نشانیاں ہیں ۔‘‘ ’’ حتی کہ سورت ختم کردی۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور دو رکعت نماز پڑھی اور ان میں قیام اور رکوع اور سجدوں کو لمبا فرمایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے۔ حتی کہ خر اٹے لینے لگے۔ پھر آپ نے تین مرتبہ اسی طرح کر کے چھ رکعتیں پڑھیں ۔
Flag Counter