Maktaba Wahhabi

404 - 432
’’ہم لوگ چلے اور غالب بن ابحر بھی ہمارے ساتھ تھے، وہ راستہ میں بیمار ہوگئے ہم لوگ مدینہ پہنچے تو وہ بیمار تھے۔ ابن ابی عتیق ان کی عیادت کو آئے اور کہا کہ:’’ ان سیاہ دانوں کو اختیار کرو، اس کے پانچ یا سات دانے لے کر اس کوپیس لو ؛پھر روغن زیتون کے چند قطروں کے ساتھ اس کو اس کی ناک میں اس طرف اور اس طرف ڈالو ۔اس لئے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے بیان کیاہے؛ انہوں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ یہ کالا دانہ بغیر سام کے تمام امراض کا علاج ہے۔‘‘ میں نے پوچھا : سام کیا ہے ؟۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ موت ۔‘‘ [صحيح: رواه البخاري في الطب (5687).] 791۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ تم کلونجی اہتمام سے استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری سے شفاء ہے ۔‘‘ [ حسن: رواه ابن ماجه (3448).] 792۔حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ کھنبی آنکھوں کے لئے علاج ہے۔ عجوہ جنت کا میوہ ہے۔ اور یہ کلونجی -ابن بریدہ کہتے ہیں : جو نمک میں ہو- موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے۔‘‘ [حسن: رواه أحمد (22938)] کلونجی: فارسی زبان میں (شونیز)اور عربی میں (الحبۃ السوداء)کہا جاتا ہے ۔آج کل عرب اسے (حبۃ البرکۃ) کہتے ہیں ۔ (18): باب :عود هہندی سے علاج کا بیان 793۔حضرت ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ : ’’ میں اپنے بیٹے کونبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئی، عذرہ کی بیماری کی وجہ سے میں نے اس کا تالو دبوایا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ گلا دبا کر کیوں اپنے
Flag Counter