Maktaba Wahhabi

187 - 432
’’ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی قوم کے ہاں افطار کرتے تو ان کے لیےیوں دعا کرتے : ((اَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّآئِمُوْنَ وَاَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمْ الْمَلَائِکَۃُ۔)) ’’روزہ افطار کیا تمہارے ہاں روزے داروں نے، اور کھانا کھایا تمہارا نیک لوگوں نے اور دعائیں دیں تمہیں فرشتوں نے ۔‘‘ حسن: رواه ابن السني في عمل اليوم والليلة (482)، والطبراني في الدّعاء (925).(صحیح سنن ابي داؤد (4): باب:جب شب قدر مل جائے تو کیا کہے 345۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :’’میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ’’ اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ شب قدر کونسی رات ہے تو کیا دعا کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (کہو): (( اللَّهُمَّ إِنَّکَ عُفُوٌّ کَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي )) ’’اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو ہی پسند فرماتا ہے۔ پس مجھے معاف فرما دے۔‘‘ صحيح: رواه الترمذي (3513)، وابن ماجه (3850) وأحمد (25384)، والحاكم (1/530). (5): باب :الحمد للہ ؛ سبحان اللہ اور اللہ اکبرکہنا اور حج اور عمرہ سے پہلے تلبیہ کہنے کااستحباب 346۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے ساتھ ہم لوگوں نے بھی مدینہ میں ظہر کی چار رکعتیں اور ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعتیں پڑھیں ۔ پھر وہاں رات بھر رہے یہاں
Flag Counter