یاد دلا دیتا ہے چنانچہ وہ ان کلمات کے کہنے سے قبل ہی چلا جاتا ہے۔‘‘
صحيح: رواه أبو داود (5065)، والترمذي (3410)، والنسائي (1348)، وابن ماجه (926).
آپ کا فرمان : یہ ڈیڑھ سوہیں ۔ يعنی ہر دن اور رات میں پانچ مرتبہ کہے جاتے ہیں ۔
285۔ حضرت عقبہ بن عامر کہتے ہیں :
’’ مجھے رسول اللہ نے حکم دیا کہ میں ہر نماز کے بعد معوذات پڑھا کروں ۔‘‘
حسن: رواه أبو داود (1523)، والترمذي (2903)، والنسائي (1336)، وابن خزيمة (755)، والحاكم (1/253)، وقال الترمذي: «حسن غريب».
286۔ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جس نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی ؛ اسے جنت میں داخل ہونے سے موت کے علاوہ کوئی چیز نہیں روک سکتی ۔‘‘
[حسن: رواه النسائي في اليوم والليلة (100).]
287۔ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جس نے فجر کی نماز کے بعداپنی ٹانگیں سیدھی کرنے سے پہلے سو مرتبہ یہ کلمات پڑھے:
(( لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍی قَدِیْرٌ ))
’’ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف بھی اسی کی اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘
تو وہ اس دن کا روئے زمین کا افضل ترین انسان ہوگا۔ سوائے اس کے جو کوئی اتنی ہی مرتبہ/یا اس سے زیادہ یہ کلمات کہے۔‘‘
حسن: رواه الطبراني في الكبير (8/336)، والأوسط (4656-مجمع البحرين)، وابن السني في عمل اليوم والليلة (143).
288۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز ادا کرلیتے تو کہتے:
(( اَللَّھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَّعَمَلاً مُتَقَبَّلاً وَّرِزْقًا طَیِّبًا ))
’’ اے اللہ میں تجھ سے مفید علم‘ مقبول عمل اور پاکیزہ رزق کا سوال کرتا ہوں ۔‘‘
صحيح: رواه الطبراني في الصغير (1/260).
|