Maktaba Wahhabi

153 - 432
انہوں نے جواب میں فرمایا : ہم لوگوں کو حکم ہوا ہےتینتیس مرتبہ سبحان اللہ، تینتیس مرتبہ الحمدللہ، چونتیس مرتبہ اللہ اکبر پڑھا کرو‘‘ یہ مجموعی عدد سو ہوگئے۔ اس نے کہا کہ پچیس مرتبہ سبحان اللہ، پچیس مرتبہ الحمدللہ، پچیس مرتبہ اللہ اکبر اور پچیس مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ پڑھا کرو۔‘‘ پھر صبح کے وقت اس شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس خواب کے بارے میں عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا:’’ تم اسی طرح سے کرو جیسا کہ انصاری نے بیان کیا ہے ۔‘‘ [حسن: رواه النسائي (1351).] 284۔ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ دو خصلیتں اور عادتیں ایسی ہیں کہ اگر کوئی مسلمان انہیں اختیار کرلے تو وہ جنت میں داخل ہوگا، وہ دونوں آسان ہیں لیکن ان پر عمل کرنے والے کم ہیں ۔ ہر نماز کے بعد دس مرتبہ سبحان اللہ، دس مرتبہ الْحَمْدُ لِلَّهِ اور دس مرتبہ اللَّهُ أَکْبَرُ پڑھے۔ پھر فرمایا کہ:’’ یہ زبان پر ڈیڑھ سو اور میزان پر ڈیڑھ ہزار ہیں ۔ ’’دوسری خصلت یہ بیان فرمائی کہ جب تم سونے کے لئے بستر پر جاؤ تو تینتیس مرتبہ سبحان اللہ‘‘ تینتیس مرتبہ الْحَمْدُ لِلَّهِ اور چونتیس مرتبہ اللَّهُ أَکْبَرُ پڑھو۔ پس یہ زبان پر تو ایک سو ہیں لیکن میزان پر ایک ہزارہیں ۔ [عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ]فرماتے ہیں کہ:’’ بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنے ہاتھ مبارک پر ان تسبیحات کو شمار فرماتے تھے۔ صحابہ نے عرض کیا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہ عادتیں آسان ہیں لیکن ان پر عمل کرنے والے تھوڑے ہیں ؛اس کا کیا مطلب ہے؟ فرمایا کہ:’’ تم میں سے کوئی جب سونے لگتا ہے تو شیطان آتا ہے اور اسے ان کلمات کے کہنے سے پہلے ہی سلا دیتا ہے اور نماز میں شیطان اس کے پاس آتا ہے اور اسے کوئی کام
Flag Counter