Maktaba Wahhabi

337 - 432
651۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ؛ فرماتے ہیں : ’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کسی کو یہ کلمات کہتے ہوئے نہیں دیکھا: «أستغفر اللّٰه وأتوب إليه» ’’میں اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگتا اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں ۔‘‘  حسن: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (454)، وابن السني (364)، وابن حبان (928). 652۔ حضرت اغر مزنی رضی اللہ عنہ صحابی رسول فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ میرے دل پر (کبھی کبھی) غفلت آجاتی ہے اسی وجہ سے میں دن میں سو مرتبہ اللہ سے استغفار کرتا ہوں ۔‘‘ ایک روایت کے الفاظ ہیں : «لوگو اللہ سے توبہ کرو کیونکہ میں دن میں سو مرتبہ اس (اللہ عزَّوجَلّ) سے توبہ کرتا ہوں ۔ صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2702: 41). 653۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ میں ایک دن میں ستر مرتبہ توبہ کرتا ہوں ۔‘‘  صحيح: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (432)، وصحّحه ابن حبان (924). ایک روایت کے الفاظ ہیں : «میں ایک دن میں سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگتا اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں ۔‘‘  رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (433)، والبزار –كشف الاستار (3246). 654۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں سو مرتبہ شمار کرتے تھے: (( رَبِّ اغْفِرْ لِي وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّکَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ )) ’’ اے رب میری مغفرت فرما؛میری توبہ قبول کر؛ تو ہی توبہ قبول کرنے والا مہربانہے۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (1516)، والترمذي (3434)، وابن ماجه (3814)، وأحمد (4726)، والبخاري في الأدب المفرد (618)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (458)، وابن السني (371)، وصحّحه ابن حبان (927).
Flag Counter