514۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ:
’’ کیا میں تجھے ایسی دعا نہ سکھاؤں کہ اگر تجھ پر احد پہاڑ کے برابر بھی قرضہ ہو تو اللہ تعالیٰ تمہاری طرف سے اسے ادا کردیں گے؟۔ اے معاذ یوں کہو:
(( اللّٰهم مالك الملك, تؤتي الملك من تشاء, وتنزع الملك ممن تشاء, وتعز من تشاء, وتذل من تشاء, بيدك الخير إنك على كل شيء قدير, اللّٰهم رحمان الدنيا والآخرة, تعطيهما من تشاء, وتمنع منهما من تشاء, ارحمني رحمة تغنيني بها عن رحمة منْ سِوَاك ))
’’ یااللہ ! سارے ملک کے مالک! تو جسے چاہے ملک سے نواز دے اور جس سے چاہے ملک چھین لے۔ اور جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے۔ ہر قسم کی بھلائی صرف تیرے ہاتھ میں ہے۔اےاللہ ! دنیا اور آخرت میں مہربانی فرمانے والے! جسے چاہے ان دونوں سے نواز دے؛ اور جسے چاہے ان دونوں سے محروم رکھے ۔ مجھ پر رحم فرما ؛ ایسا رحم جو تیری رحمت کے علاوہ ہر ایک رحمت سے بے نیاز کردے۔‘‘
حسن: رواه الطبراني في الصغير (مجمع البحرين 4679).
515۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطلحہ سے فرمایا کہ:’’ کوئی لڑکا تم اپنے لڑکوں میں سے تلاش کردو، جو میرا کام کردیا کرے،......۔‘‘ پس مجھے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اپنے ہمراہ سوار کرکے لے گئے۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فروکش ہوتے تھے، میں اکثر آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنتا تھا:
(( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ ))
’’ اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں ، غم ورنج سے اور عاجزی اور سستی سے اور بخل سے
|