Maktaba Wahhabi

112 - 432
ہوئے پایا۔ میں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول میں سے یہ بات معلوم کی کہ جو مسلمان وضو کرے پس اچھی طرح وضوکرے؛ پھر کھڑا ہو اور دو رکعت نمازاس طرح ادا کرے کہ اپنے دل اور چہرہ سے پوری توجہ کرنے والا ہو تو اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ میں نے کہا کہ یہ کلام کیسا عمدہ و اعلی ہے ۔ پس اچانک ایک کہنے والے نے کہا ؛جو میرے آگے تھا کہ:’’ اس سے پہلی بات اور بھی اچھی و عمدہ تھی۔‘‘میں نے دیکھا تو وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ تھے ۔ تو انہوں نے کہا : میں نے دیکھا کہ تم ابھی ابھی آئے ہو اور فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:’’ جو شخص وضو کرے اور کامل وضو کرے پھر کہے: (أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ) تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھل جاتے ہیں ان میں سے جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے۔‘‘ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں : (( اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ)) ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی سچا معبود نہیں سوائے اللہ کے وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اوراس کے رسول ہیں ۔‘‘ اور ایک روایت میں تشہد کے بعد یہ الفاظ زیادہ ہیں : ((اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ)) ’’اے اللہ! مجھے شامل کردے بہت توبہ کرنے والوں میں اور شامل کردے مجھے پاکیزہ اور صاف ستھرے رہنے والوں میں ۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الطهارة (234).]
Flag Counter