Maktaba Wahhabi

85 - 432
163۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ سجدہ کرتے ہوئے بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے پس سجود میں کثرت کے ساتھ دعا کیا کرو۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الصلاة (482).] 164۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کا ذکر فرمایا: ’’ جمعہ کے دن ایک ایسی ساعت ہے کہ اگر کوئی مسلمان دوران نماز اس ساعت کو پالے اور پھر اس میں اللہ جل جلالہ سے کوئی چیز طلب کرے تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور وہ چیز عطا فرماتے ہیں ۔ ہم نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ :’’یہ ساعت چند گھڑی کیلئے ہے (یعنی مختصر ہے)۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الجمعة (935)، ومسلم في الجمعة (852). 165۔ حضرت ابوبردہ بن ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :مجھ سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’ کیا تو نے اپنے باپ سے جمعہ کی گھڑی کی شان کی بابت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث سنی ہے؟ فرماتے ہیں : میں نے کہا : ’’ ہاں میں نے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ گھڑی امام کے بیٹھنے سے لے کر نماز پوری ہونے تک ہے۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الجمعة (853).] 166۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:فرماتے ہیں : ’’ جب میں کوہ طور پر گیا تو میری ملاقات کعب الاحبار رحمۃ اللہ علیہ سے ہوگئی۔ ہم دونوں ایک دن اکٹھے رہے۔ میں انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سناتا اور وہ مجھے تورات کی احادیث بیان کرتے رہے۔ پھر میں نے ان سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ طلوع آفتاب ہونے والے دنوں میں سب سے اچھا دن جمعہ کا ہے۔ اسی دن آدم کی پیدائش ہوئی اسی دن آدم جنت سے نکالے گئے اسی دن ان کی توبہ قبول ہوئی اسی دن ان کی وفات ہوئی اور یہی دن روز قیامت ہوگا۔ کوئی جانور ایسا نہیں جو جمعہ کے دن
Flag Counter