میں اس وقت سے اب تک اپنے جگر میں اس کی ٹھنڈک محسوس کرتا ہوں ۔‘‘
متفق عليه: رواه البخاري في المرضى (5659). مسلم فی الوصايا (1628/8)
اور ایک روایت میں ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین فرمایا: «اللّٰهم اشف سعداً، اللّٰهم اشف سعداً» ’’ اے اللہ! سعد کو شفا دے ۔‘‘
694۔حضرت عثمان بن ابی عاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :
’’انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے درد کی شکایت کی ؛یہ درد وہ اپنے جسم میں اسلام لانے کے وقت سے محسوس کررہے تھے۔ تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ’’اپنا ہاتھ اس جگہ رکھو جہاں تم اپنے جسم سے درد محسوس کرتے ہو اور تین مرتبہ ((بِاسْمِ اللّٰہِ)) کہو:
اورپھر سات مرتبہ یہ دعاء پڑھو:
((أَعُوذُ بِاللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَ أُحَاذِرُ۔))۔
’’ میں اللہ کی ذات اور قدرت سے ہر اس چیز سے پناہ مانگتا ہوں جسے میں محسوس کرتا ہوں اور جس سے میں خوف کرتا ہوں ۔‘‘
ایک روایت میں ہے: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے؛ اور عرض کی : مجھے اتنی تکلیف ہو رہی ہے کہ مجھے ہلاک ہی کردے گی۔‘‘تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تکلیف کی جگہ پر سات مرتبہ اپنا دائیاں ہاتھ پھیرو؛ اور ساتھ ہی یہ کہو:
((أَعُوذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ۔))
’’ میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور اس کی قدرت سے اپنی اس تکلیف کے شر سے پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘
آپ کہتے ہیں : میں نے ایسے ہی کیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے میری تکلیف ختم کردی۔پس اس وقت سے میں اپنے اہل خانہ اور دوسرے لوگوں کو اس کا حکم دیتے چلا آیا ہوں ۔‘‘
صحيح: رواه مسلم في السلام (2202).ورواه أبو داود (3891)، والترمذي (2080)، وأحمد (16268)، وصحّحه ابن حبان (2965)، والحاكم (1/343) باللفظ الثاني.
|