Maktaba Wahhabi

359 - 432
’’ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف ہوتی تو جبرئیل (علیہ السلام) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دم کرتے تھے اور انہوں نے یہ کلمات کہے:  (( بِاسْمِ اللَّهِ يُبْرِيکَ وَمِنْ کُلِّ دَائٍ يَشْفِيکَ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ وَشَرِّ کُلِّ ذِي عَيْنٍ)) ’’ اللہ کے نام سے وہ آپ کو تندرست کرے گا اور ہر بیماری سے آپ کو شفا دے گا اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے اور ہر نظر لگانے والی آنکھ کے شر سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پناہ میں رکھے گا۔‘‘[صحيح: رواه مسلم في السلام (2185).] 692۔حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار ہو رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت جبرائیل آئے اور یہ دم کیا: ( بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيکَ مِنْ کُلِّ شَيْئٍ يُؤْذِيکَ مِنْ حَسَدِ حَاسِدٍ وَمِنْ کُلِّ عَيْنٍ اللَّهُ يَشْفِيکَ )) ’’اللہ کے نام سے ہر اس چیز کے شر سے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف دینے والی ہو اور ہر حاسد کے حسد سے ؛ اور ہر نظر بد سے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دم کرتا ہوں اللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شفا دے گا ۔‘‘ حسن: رواه ابن ماجه (3527) واللفظ له وأحمد (22759، 22760)، وابن حبان (953)، والحاكم (4/412). 693۔عائشہ بنت سعد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے والدکہتے ہیں : ’’ مجھ کو مکہ میں بہت سخت بیمار ہوا؛ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس عیادت کے لئے تشریف لائے۔...... آپ نے اپنا ہاتھ میری پیشانی پر رکھا؛ پھر میرے چہرے اور پیٹ پر اپنا ہاتھ پھیرا اور دعا فرمائی :  (( اللّٰهم اشف سعداً، وأتمم له هجرته)) ’’ اے اللہ! سعد کو شفا دے اور اس کی ہجرت کو مکمل کردے۔‘‘
Flag Counter