Maktaba Wahhabi

307 - 432
لائے اس پر بھی؛ کیا آپ ہمارے بارے میں ڈرتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ہاں کیونکہ دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں وہ جس طرح چاہتا ہے انہیں پھیر دیتا ہے ۔‘‘ [حسن: رواه الترمذيّ (2140)، وأحمد (12107)، والحاكم (1/526). ] 585۔حضرت مکحول رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں : میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے پاس گیا؛ میں نے سنا آپ بیان کر رہے تھے کہ: ’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے:  (( اللّٰهم انفعني بما علمتني، وعلمني ما ينفعني، وارزقني علما تنفعني به )). ’’ اے اللہ ! تو نے جو علم مجھے دیا ہے؛ اس سے مجھے فائدہ دے؛ اور مجھے وہ علم سکھا جو مجھے فائدہ دے‘ اور مجھے ایسا علم عطا کر جس سے تو مجھے فائدہ دے۔‘‘ حسن: رواه الطبراني في الدعاء (1405)، والحاكم (1/510) وعنه البيهقي في الدعوات (241) . 586۔حضرت عبد الله بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے:  ((اللّٰهم اغفر لنا ذنوبنا، وظلمنا، وهزلنا، وجّدنا، وعمدنا، وكل ذلك عندنا)) ’’ اے اللہ ! ہمارے لیے ہمارے گناہ معاف فرما؛ ہماری زیادتی؛ اور ہمارا مذاق؛ ہماری سنجیدگی؛ اورعمداً کئے گئے گناہ ؛ یہ تمام باتیں ہم میں موجود ہیں ۔‘‘  حسن: رواه ابن حبان (1027)، والحاكم (1/522)، والطبراني في الدعاء (1794). 587۔ حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ اور بنو قیس کی ایک عورت روایت کرتے ہیں ؛ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ؛ان میں سے ایک نے کہا ہے:میں نے سنا آپ فرمارہے تھے : «اللّٰهم اغفر لي ذنبي وخطئي وعمدي» ’’ اے اللہ میرے گناہ معاف کردے؛ میری خطاء اور میرا عمد معاف فرما۔‘‘  اور دوسرے نے کہا ہے؛ میں نے سنا آپ فرما رہے تھے: 
Flag Counter