Maktaba Wahhabi

306 - 432
پھر فرمانے لگیں : میں نے عرض کیا : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا دل بھی الٹ جاتے ہیں ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں ؛ اللہ تعالیٰ نے جس انسان کو بھی پیدا فرمایا اس کا دل اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہوتا ہے پھر اگر اس کی مشیت ہوتی ہے تو وہ اسے سیدھا رکھتا ہے اور اگر اس کی مشیت ہوتی ہے تو اسے ٹیڑھا کردیتا ہے۔پھر فرمایا: ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں :  (( ربَّنا أن لا يُزيغ قلوبنا بعد إذ هدانا )) ’’ اے اللہ ہمارے دلوں کو ہدایت دینے کے بعد ٹیڑھا نہ کر۔‘‘ اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں :  (( أن يهب لنا من لدُنْه رحمةً، إنّه هو الوهّاب )) ’’ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میں نے عرض کی: یارسول اللہ ! کیا آپ مجھے ایسی دعا نہیں سکھائیں گے جو میں اپنے لیے مانگا کروں ؟۔‘‘  تو آپ نے فرمایا: کیوں نہیں ؛ ضرور ؛ یوں دعا کیا کرو:  (( اللّٰهمّ ربّ النّبيّ محمد اغفرْ لي ذنبي، وأَذْهِبْ غيظ قلبي، وأجرني من مُضلاّت الفتن ما أحييتنا.)) ’’ اے اللہ ! نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رب! میرے گناہ معاف فرما؛ میرے دل کا غصہ ختم کردے‘ اور جب تک مجھے زندہ رکھے تو گمراہ کن فتنوں سے محفوظ رکھنا۔‘‘ حسن: رواه أحمد (26576)، والترمذي (3522)، وابن خزيمة في التوحيد (133)، والطبراني في الكبير (23/338)، وفي الدعاء (1258). 584۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا کرتے تھے:  (( يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَی دِينِکَ) ) ’’اے دلوں کے پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔‘‘ میں نے عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ہم ایمان لائے آپ پر اور جو چیز آپ
Flag Counter