’’ میں وتر میں یہ دعا پڑھ لیا کروں ؟ فرمایا : ’’ جی ہاں ۔‘‘
580۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بندہ اس دعا سے بہتر کوئی دعا نہیں مانگتا:
( (اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ الْمُعَافَاةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ))
’’ اے اللہ ! میں آپ سے دنیا وآخرت میں عافیت مانگتا ہوں ۔‘‘
[صحيح: رواه ابن ماجه (3851).]
581۔حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے:
’’ تمام بنی آدم کے دل رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ایک دل کی طرح ہیں جسے چاہتا ہے اسے پھیر دیتا ہے ۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اللَّهُمَّ مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ صَرِّفْ قُلُوبَنَا عَلَی طَاعَتِکَ))
’’ اے اللہ دلوں کے پھیرنے والے ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت پر پھیر دے۔‘‘
صحيح: رواه مسلم في القدر (2654).
582۔حضرت نو اس بن سمعان کلابی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا:
’’ کوئی دل ایسا نہیں ہے جو اللہ تعالیٰ کی دو انگلیوں کے درمیان نہ ہو؛ وہ چاہیں تو اسے سیدھا فرما دیں اور چاہیں تو ٹیڑھا کر دیں اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے :
(( يَا مُثَبِّتَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قُلُوبَنَا عَلَی دِينِکَ.))
’’ اے دلوں کو جمانے والے ہمارے دلوں کو اپنے دین پر ثابت فرما دے اور فرمایا۔‘‘
صحيح: رواه ابن ماجه (199)، وأحمد (17630)، وصحّحه ابن خزيمة في التوحيد (132)، وابن حبان (943)، والحاكم (1/525).
583۔ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے:
(( يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَی دِينِکَ ))
’’ اے دلوں کے پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر قائم رکھ۔‘‘
|