Maktaba Wahhabi

304 - 432
کرتے تھے:  (( اللّٰهم اغفر لي ما أخطأت وما تعمدت، وما أسررت وما أعلنت، وما جهلت وما تعمدت. )) ’’یا اللہ! معاف فرما جو مجھ سے غلطی ہوئی اور جو میں نے دانستہ کیا ؛اورجو پوشیدہ سرزد ہوئے ہوں جو کھلم کھلا کئے ؛اورجو جہالت میں ہوئے اور جو جان بوجھ کر ہوئے۔‘‘ [حسن: رواه أحمد (19925)، والبزار (3525)] 579۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :نبی صلی اللہ علیہ وسلمیہ دعا مانگا کرتے تھے:  (( رَبِّ أَعِنِّي وَلَا تُعِنْ عَلَيَّ وَانْصُرْنِي وَلَا تَنْصُرْ عَلَيَّ وَامْکُرْ لِي وَلَا تَمْکُرْ عَلَيَّ وَاهْدِنِي وَيَسِّرْ الْهُدَی لِي وَانْصُرْنِي عَلَی مَنْ بَغَی عَلَيَّ رَبِّ اجْعَلْنِي لَکَ شَکَّارًا لَکَ ذَکَّارًا لَکَ رَهَّابًا لَکَ مُطِيعًا إِلَيْکَ مُخْبِتًا إِلَيْکَ أَوَّاهًا مُنِيبًا رَبِّ تَقَبَّلْ تَوْبَتِي وَاغْسِلْ حَوْبَتِي وَأَجِبْ دَعْوَتِي وَاهْدِ قَلْبِي وَسَدِّدْ لِسَانِي وَثَبِّتْ حُجَّتِي وَاسْلُلْ سَخِيمَةَ قَلْبِي )) ’’اے میرے رب ! میری مدد فرمائیے اور میرے خلاف (کسی دشمن کی) مدد نہ فرمائیے اور میری نصرت فرمائیے اور میرے خلاف نصرت نہ فرمائیے اور میرے حق میں تدابیر کر دیجئے اور میرے خلاف تدبیر نہ فرمائیے اور مجھے ہدایت پر قائم رکھئے اور ہدایت کو میرے لئے آسان کر دیجئے اور جو میری مخالفت کرے اس کے خلاف (میری) مدد فرمائیے۔ اے میرے رب ! مجھے اپنا مطیع بنالیجیے اوراپنے لئے رونے گڑگڑانے والا اور اپنی طرف رجوع کرنے والا بنالیجیے۔ اے میرے رب ! میری توبہ قبول فرمائیے اور میرا گناہ دھو دیجیے اور میرے دل کو راہ راست پر رکھیے اورمیری زبان کو درستگی عطاء فرما اور میرے دل کی گندگیوں کو دور فرما۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (1510، 1511)، والترمذي (3551) واللفظ له ، وابن ماجه (3830)، وأحمد (1997)، وصحّحه ابن حبان (947، 948)، والحاكم (1/519-520). ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے: ابوالحسن طنافسی کہتے ہیں : ’’ میں نے وکیع رحمۃ اللہ علیہ سے کہا : 
Flag Counter