(( اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا کَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِي إِنَّک أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ))
’’اے اللہ میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیا اور تیرے سوا گناہوں کو معاف کرنے والا کوئی نہیں پس اپنے پاس سے میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحم فرما بےشک تو ہی معاف کرنے والا نہایت مہربان ہے۔‘‘
اور ایک روایت میں ہے : امجھے ایسی دعا سکھائیں جسے میں اپنی نماز میں اور اپنے گھر میں مانگا کروں ۔‘‘
متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6326)، ومسلم في الذكر والدعاء (2705).
576۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :نبی صلی اللہ علیہ وسلمیہ دعا فرماتے تھے:
(اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ الْهُدَی وَالتُّقَی وَالْعَفَافَ وَالْغِنَی)
’’ یا اللہ میں تجھ سے ہدایت تقوی پاکدامنی اور غنا مانگتا ہوں ۔‘‘[رواه مسلم في الذكر والدعاء (2721).]
577۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے:
«اللهم اغفر لي ما قدمت وما أخرت، وما أسررت وما أعلنت، وما أنت أعلم به مني، إنك أنت المقدم والمؤخر، لا إله إلا أنت».
’’ اے اللہ بخشش فرما میرے ان گناہوں کو جو میں نے پہلے کئے ہیں ؛اور ان گناہوں کی جو بعد میں ہوں گے۔ ان گناہوں کی جو پوشیدہ سرزد ہوئے ہوں ان گناہوں کی جو کھلم کھلا کئے ہوں ؛اور ان گناہوں کی جن کا علم مجھ سے زیادہ تجھ کو ہے۔ تو ہی جس کو چاہے آگے کرنے والا ہے؛ اور تو ہی جس کو چاہے پیچھے ڈالنے والا ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ۔‘‘
حسن: رواه البخاري في الأدب المفرد (673)، وإسحاق بن راهويه (308)، وأحمد (7913). واللفظ للبخاري.
578۔حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : عموماً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا
|