جو جان بوجھ کر کئےاور ہر وہ عمل جو میرے نزدیک گناہ ہے؛ معاف فرما ۔اے اللہ !میرے پہلے والے عمل اور بعد والے جو پوشیدہ اور ظاہری عمل کئے اور جن اعمال کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے معاف فرمایا تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا اور تو ہی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔‘‘
متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6398)، ومسلم في الذكر (2719).
573۔حضرت ابومالک اشجعی رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ:انہوں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا:
’’ ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہ! جب میں اپنے رب سے دعا کروں تو کیسے کہوں ؟۔
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہو:
((اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي))
’’یا اللہ! میری بخشش فرما؛ مجھ پر رحمت فرما؛ مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔‘‘
اور آپ نے اپنے انگوٹھے کے سوا باقی انگلیاں جمع کیں کیونکہ یہ کلمات تیری دنیا اور آخرت کے لئے جامع ہیں ۔‘‘
صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2697: 36).
574۔حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا یہ دعا مانگا کرو:
(( اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي ))
اے اللہ مجھے ہدایت عطا فرما اور سیدھا رکھ۔‘‘
’’اور ہدایت کے وقت اپنے راستہ کی ہدایت اور سیدھے کرنے کی دعا کے وقت تیر کے سیدھا ہونے کو پیش نظر رکھو۔‘‘[صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2725).]
575۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا :
’’ مجھے کوئی ایسی دعا تعلیم فرمائیے جو میں نے اپنی نماز میں پڑھ لیا کروں ؟۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ پڑھا کرو:
|