Maktaba Wahhabi

295 - 432
تو انہوں نے فرمایا: ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے:  (( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ.)) ’’یا اللہ میں تجھ سے اپنے کئے ہوئے عمل اور نہ کئے ہوئے عمل کے شر سے پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2716) 559۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعامانگا کرتے تھے:  (( اللَّهُمَّ لَکَ أَسْلَمْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَعَلَيْکَ تَوَکَّلْتُ وَإِلَيْکَ أَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعِزَّتِکَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِي أَنْتَ الْحَيُّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ يَمُوتُونَ ۔)) ’’ اے اللہ میں نے تیری فرمانبرداری کی اور تجھ پر ایمان لایا اور تجھ پر بھروسہ کیا اور تیری طرف رجوع کیا اور تیری ہی مدد سے جہاد کیا اے اللہ میں تیری عزت کے ذریعہ پناہ مانگتا ہوں ؛ تیرے سوائے کوئی معبود نہیں ؛ تو مجھے گمراہ نہ کر نا؛ تو زندہ ہے جسے موت نہیں اور جن وانس سب مر جائیں گے۔‘‘ متفق عليه: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2717) واللفظ له. امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب التوحید(7383) میں روایت کیا ہے؛ وہاں پر یہ الفاظ ہیں :  (( أَعُوذُ بِعِزَّتِکَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ يَمُوتُونَ )) ’’ میں تیری عزت کی پناہ مانگتا ہوں تو وہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں اور تجھ پر موت نہ آئے گی،اور تمام جن اور انس مر جائیں گے۔‘‘ 560۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے تھے: (( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُوعِ فَإِنَّهُ بِئْسَ الضَّجِيعُ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْخِيَانَةِ فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ.)) ’’ اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں بھوک سے کیونکہ وہ برا ساتھی ہے اور پناہ چاہتا ہوں خیانت سے کیونکہ وہ پوشیدہ بری خصلت ہے۔‘‘
Flag Counter