Maktaba Wahhabi

294 - 432
آپ فرماتے تھے :  (( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْکَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْمَغْرَمِ وَالْمَأْثَمِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ.)) ’’یا اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کاہلی بڑھاپے اور مقروض ہونے سے اور گناہ سے اور میں پناہ مانگتا ہوں تیری دجال کی برائی سے اور پناہ مانگتا ہوں تیری قبر کے عذاب سے اور پناہ مانگتا ہوں تیری دوزخ کے عذاب سے۔‘‘ [حسن: رواه النسائي (5490)، وأحمد (6734).] 557۔ حضرت ابوالیسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعاکیا کرتے تھے: (( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَدْمِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ التَّرَدِّي وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْغَرَقِ وَالْحَرَقِ وَالْهَرَمِ وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ أَمُوتَ فِي سَبِيلِکَ مُدْبِرًا وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا۔)) ’’ اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ (کوئی مکان یا دیوار) مجھ پر گرے اور پناہ مانگتا ہوں میں اس بات سے کہ کسی بلند مقام سے گر پڑوں اور پناہ مانگتا ہوں ڈوبنے سے، جلنے سے اور بہت زیادہ بڑھاپے سے اور پناہ چاہتا ہوں موت کے وقت شیطان کے غلبہ پا جانے سے اور پناہ چاہتا ہوں میں تیری راہ میں (جہاد سے) منہ موڑ کر بھاگنے سے اور پناہ مانگتا ہوں میں زہریلے جانور کے کاٹنے سے ۔‘‘ ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ: والغمّ.اور غم سے بھی پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘  حسن: رواه أبو داود (1552-1553)، والنسائي (5531-5532)، وأحمد (15523). 558۔ حضرت فروہ بن نوفل اشجعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اللہ تعالیٰ سے دعاؤں کے مانگنے کے بارے میں سوال کیا۔‘‘
Flag Counter