Maktaba Wahhabi

293 - 432
وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ.)) ’’یا اللہ !ہم تجھ سے جہنم کے عذاب سے پناہ مانگتے ہیں اور میں تجھ سے قبر کے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں اور میں تجھ سے مسیح دجال کے فتنہ سے پناہ مانگتا ہوں ؛ اورتجھ سے زندگی اور موت کے فتنہ سے پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في المساجد (590). 553۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ چیزوں سے پناہ مانگتے تھے:’’ بزدلی سے، کنجوسی سے بڑی عمر سے، دل کے فتنہ سے اور قبر کے عذاب سے ۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (1539)، والنسائي (5443)، وابن ماجه (3844)، وأحمد (145)، وصحّحه ابن حبان (1024)، والحاكم (1/530). 554۔ حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے : ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الْعَدُوِّ وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَائِ.)) ’’ یا اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں قرض سے اور دشمن کے غلبہ سے اور دشمنوں کی ملامت سے۔‘‘ [ حسن: رواه النسائي (5475)، وابن حبان (1027) والحاكم (1/531).] 555۔ حضرت عثمان بن ابوعاص فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگتے تھے : (( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْکَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْجُبْنِ وَالْعَجْزِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ.)) ’’یا اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کاہلی بڑھاپے اور نامردی (بزدلی) اور عاجزی سے اور زندگی اور موت کے فتنہ سے۔‘‘[حسن: رواه النسائي (5489).] 556۔ حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا
Flag Counter