Maktaba Wahhabi

291 - 432
546۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ بھی تھی: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِکَ وَفُجَائَةِ نِقْمَتِکَ وَجَمِيعِ سَخَطِکَ.)) ’’ اے اللہ میں تجھ سے تیری نعمت کے زوال سے اور تیری عافیت اور صحت کے پلٹ جانے سے اور اچانک مصیبت آجانے اور تیری ہر قسم کی ناراضگی سے پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الرقاق (2739)] 547۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تین چیزوں سےپناہ مانگتے تھے: (( مِنْ دَرَکِ الشَّقَائِ وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَائِ وَسُوئِ الْقَضَائِ وَجَهْدِ الْبَلَائِ .)) ’’ بدبختی آنے سے دشمنوں کی ملامت سے بری قضاء سے سخت بلا اور آفت سے۔‘‘ حضرت سفیان نے بیان کیا کہ حدیث میں تین اشیاء تھیں لیکن میں نے چار نقل کی کیونکہ مجھ کو یاد نہیں رہا کہ کون سی اس میں نہیں تھی۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6347)، ومسلم في الذكر والدعاء (2707). والسياق للبخاري. 548۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےنبی صلی اللہ علیہ وسلمیہ دعا مانگا کرتے تھے:  (( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ )). ’’ اے اللہ میں تجھ سے عذاب قبر، آگ کے عذاب زندگی اور موت کے فتنے اور مسیح دجال کے فتنے سے پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ [رواه البخاري في الجنائز (1377)، ومسلم في المساجد (588)] 549۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( عُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ عُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ عُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ عُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ.))
Flag Counter