سکوں ؟۔ آپ نے فرمایا کہ یہ کہا کرو:
(( اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ رَبَّ کُلِّ شَيْئٍ وَمَلِيکَهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَشَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْکِهِ ))۔
’’ یااللہ آپ آسمانوں اور زمین کے بنانے والے ! عالم الغیب والشہادہ، ہر چیز کے رب اورمالک !میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے علاوہ کوئی معبود نہیں میں اپنے نفس کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں اور شیطان کے شر سے اور شرک سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘
اور آپ نے فرمایا: ’’ یہ کلمات صبح کے وقت اور جب شام ہوجائے اور جب بستر پر لیٹ جاؤ تو کہا کرو۔‘‘
صحيح: رواه أبو داود (5067)، والترمذي (3392)، والبخاري في الأدب المفرد (1202، 1203)، وأحمد (7961)، وصحّحه ابن حبان (962)، والحاكم (1/513).
469۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو فرماتے:
(( الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي کَفَانِي وَآوَانِي وَأَطْعَمَنِي وَسَقَانِي وَالَّذِي مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ وَالَّذِي أَعْطَانِي فَأَجْزَلَ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَی کُلِّ حَالٍ اللَّهُمَّ رَبَّ کُلِّ شَيْئٍ وَمَلِيکَهُ وَإِلَهَ کُلِّ شَيْئٍ أَعُوذُ بِکَ مِنْ النَّارِ))
’’ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے میری کفایت کی، مجھے ٹھکانہ دیا، مجھے کھانا کھلایا، پلایا اور جس نے مجھ پر فضل واحسان کیا تو بہت عمدہ کیا اور جس نے مجھے عطا فرمایا تو بہت عمدہ عطا فرمایا۔ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ہر حال میں ۔ اے اللہ ہر چیز کے رب اور مالک اور اے ہر چیز کے معبود میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں آگے سے۔
حسن: رواه أبو داود (5058)، وأحمد (5983)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (798)، وابن حبان (5538).
470۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
|