Maktaba Wahhabi

252 - 432
465۔حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سونے کا ارادہ کرتے تو اپنا ہاتھ سر کے نیچے رکھ لیتے اور یہ کلمات کہتے: (( اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَجْمَعُ أَوْ تَبْعَثُ عِبَادَكَ ))۔ ’’یا اللہ مجھے اس دن کے عذاب سے بچا جب تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا یا اٹھائیگا۔‘‘ صحيح: رواه الترمذي (3398)، وأحمد (23244). 466۔حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سونے کا ارادہ کرتے تو اپنا ہاتھ تکیہ بنالیتے اور یہ کلمات کہتے: (( اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَكَ ))۔ ’’اے اللہ مجھے اس دن کے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا ۔‘‘ اور ایک روایت میں (( یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ)) ’’جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا ‘‘کے الفاظ ہیں ۔ صحيح: رواه أحمد (18422)والنسائي في عمل اليوم والليلة(754) والترمذي في الشمائل (254). 467۔حضرت ابوالازہر الانماری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو بستر پر تشریف لاتے تو فرماتے: (( بسم اللّٰه ، وضعت جنبي، اللّٰهم اغفر لي ذنبي، واخس شيطاني، وفك رهاني، وثقل ميزاني، واجعلني فى الندي الأعلى.)) ’’ اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اپنا پہلو رکھا اے اللہ میرے گناہ بخش دیجیے اور میرے شیطان کو دفع کر دیجیے اور میرے رہن کو چھڑا دیجیے کہ میری جان تو گروی رکھی ہوئی ہے اعمال کے عوض۔ اور مجھے اعلی وارفع مجلس کاہم نشین کر دے۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے : «في الملأ الأعلى». صحيح: رواه أبو داود (5054)، وابن السني في عمل اليوم والليلة (718)، وصحّحه الحاكم (1/540، 548-549). آپ کا فرمان : «واخس شيطاني» یعنی مجھ سے دور اور راندہ ہوا کردے۔  468۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی : ’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کچھ کلمات پڑھنے کا حکم فرمائیں جو میں صبح و شام پڑھ
Flag Counter