Maktaba Wahhabi

251 - 432
(( بِاسْمِكَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ فَإِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ )) ’’اے میرے رب میں نے تیرے نام سے اپنا پہلو رکھا اور تیرے ہی نام سے اسے اٹھاتا ہوں لہذاگر تو میری جان لے لے تو اس پر رحم کرنا اور اگر چھوڑ دے تو اس کی حفاظت فرما جس طرح تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔‘‘ اور جب جاگے تو یہ کلمات کہے:  (( الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي فِي جَسَدِي وَرَدَّ عَلَيَّ رُوحِي وَأَذِنَ لِي بِذِكْرِهِ )) ’’ تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے میرے بدن کو عافیت دی، میری روح میری طرف لوٹا دی اور مجھے اپنے ذکر کی توفیق دی۔‘‘ حسن: رواه الترمذي (3401) والنسائي في عمل اليوم والليلة (866)، وابن السني (9)، واللفظ للترمذي. 463۔حضرت عبد الله بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کے لیے لیٹتے تو یہ دعا پڑھتے :  (( اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي فاغفر لي ))۔ ’’یا اللہ !میرے رب !میں نے تیرے نام سے اپنا پہلو رکھا پس میری مغفرت فرمادے ۔‘‘ حسن: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (770) وأحمد (6620). 464۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بستر مبارک پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے: (( الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَكَفَانَا وَآوَانَا فَكَمْ مِمَّنْ لَا كَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِيَ )) ’’ تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا ہمیں شر سے بچایا اور ٹھکانہ دیا، بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو نہ کوئی بچانے والا ہے اور نہ ان کا ٹھکانہ ہے۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2715).]
Flag Counter