Maktaba Wahhabi

241 - 432
فرمایا:’’ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کی؛ تو آپ سے کہا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ابوعیاش آپ کی طرف نسبت کر کے فلاں فلاں حدیث بیان کرتا ہے آپ نے فرمایا کہ:’’ ابوعیاش نے سچ کہا ۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (5077) وابن ماجه (3867)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (27)، وأحمد (16583). 445۔حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص یہ کلمات دس مرتبہ کہہ لے : (( لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔)) ’’ اس کے لیے ہر مرتبہ ان کلمات کے کہنے کے بدلے ميں دس نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کے دس گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ اور دس درجات بلند ہوں گے۔ اور دس مسلح غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا جو صبح سے شام تک مسلح رہیں ۔ اور اس دن میں اس کا کوئی عمل ایسانہیں ہوگا جو اس عمل پر غالب آئے۔اور اگر شام کو یہ کلمات کہے تو بھی اتنا ہی اجر ہے۔‘‘ [ حسن: رواه أحمد (23568) والطبراني في الكبير (4/151).] 446۔ انصار میں سے ایک آدمی سے روایت ہے؛ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو کوئی مغرب یا صبح کے بعد دس بار یہ کلمات کہے: (( لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ يُحيِي وَيُمِيتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔)) ’’ تو اللہ تعالیٰ فرشتے بھیجتے ہیں جو صبح تک اس کی حفاظت کرتے ہیں یاصبح سے شام تک حفاظت کرتے ہیں ۔‘‘[حسن: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (578).] 447۔ حضرت عبد الله بن عبد الرحمن بن أبزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں :بیشک آپ نے فرمایا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو فرماتے: ((اَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الْاِسْلَامِ وَعَلٰی کَلِمَۃِ الْاِخْلَاصِ وَعَلٰی دِیْنِ
Flag Counter