443۔حضرت عبد الله بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جس انسان نے سو بار سبحان اللہ سورج کے طلوع ہونے اور غروب سے پہلے پہلے کہا؛ اس کے لیے یہ سو اونٹوں سے زیادہ افضل ہے۔
جس انسان نے سو بار الحمد اللہ سورج کے طلوع ہونے اور غروب سے پہلے پہلے کہا؛ اس کے لیے یہ قابل سواری سو گھوڑوں سے زیادہ افضل ہے۔
جس انسان نے سو بار اللہ اکبر سورج کے طلوع ہونے اور غروب سے پہلے پہلے کہا؛ اس کے لیے یہ سو غلام آزاد کرنے سے زیادہ افضل ہے۔
اور جس انسان نے سو بار ’’ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ‘‘ سورج کے طلوع ہونے اور غروب سے پہلے پہلے کہا؛بروز قیامت اس سے افضل عمل کوئی نہیں لاسکتا سوائے اس کو جو اس جیسا ہی عمل کرے یا اس سے زیادہ مرتبہ ۔‘‘
حسن: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (821).
444۔حضرت ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’ جس نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے :
(( لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ۔))
’’ اللہ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں ، وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں ، بادشاہت اسی کیلئے ہے ۔ اور تمام تعریفیں اسی کیلئے ہیں ۔وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔‘‘
تو اسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک گردن آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا اور دس نیکیاں اس کے لئے لکھی جائیں گی اور دس برائیاں اس کے نامہ اعمال سے مٹا دی جائیں گی دس درجات اس کے بلند کردئیے جائیں گے اور وہ شام تک شیطان سے حفاظت میں رہے گا۔اور اگر شام کو یہ کلمات کہے تو صبح تک ایسے ہی ہوگا۔‘‘
|