Maktaba Wahhabi

237 - 432
439۔حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت ہی نماز ادا کرنے کے بعد ان کے پاس سے چلے گئے اور وہ اپنی جائے نماز پر ہی بیٹھی ہوئی تھیں ۔ پھر دن چڑھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو وہ وہیں بیٹھی ہوئی تھیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس وقت میں تمہارے پاس سے گیا ہوں تم اسی طرح بیٹھی ہوئی ہو؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں ۔ (اس پر ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’میں نے تیرے بعد ایسے چار کلمات تین مرتبہ کہے ہیں کہ اگر تیرے آج کے وظیفہ کو ان کے ساتھ وزن کیا جائے تو ان کلمات کا وزن زیادہ ہوگا[وہ کلمات یہ ہیں ]: (( سُبْحَانَ اللہِ وبِحمدِہِ عدد خلقِہِ ورِضا نفسِہِ وزِنۃ عرشِہِ ومِداد کلِماتِہِ)) (3مرتبہ صبح کے وقت) ’’اللہ کی تعریف اور اسی کی پاکی ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر اور اس کی ذات کی رضاکے برابر اور اس کے عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی روشنائی کے برابر۔‘‘ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں : (( سُبْحَانَ اللہِ عدد خلقِہِ سُبْحَانَ اللہِ رِضا نفسِہِ سُبْحَانَ اللہِ زِنۃ عرشِہِ سُبْحَانَ اللہِ مِداد کلِماتِہِ)) ’’اللہ کی پاکی ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر ؛اللہ کی پاکی ہے اس کی ذات کی رضاکے برابر؛اللہ کی پاکی ہے اس کے عرش کے وزن ؛اللہ کی پاکی ہے اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2726: 79). 440۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ((أَمْسَيْنَا وَأَمْسَی الْمُلْکُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ )) ہم نے شام کی اور اللہ کے ملک نے شام کی اور ساری تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس
Flag Counter